لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی سے انکار کرتے ہوئے مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بسیں ڈیزل سے چلتی ہیں، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی ان پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ مسافروں کو سستے کرایے فراہم کیے جا سکیں۔
اس فیصلے سے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کرایوں کی صورتحال مزید تشویش کا باعث بن گئی ہے۔


