ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قآنی کا امریکی بحری بیڑے پر شدید تنقیدی بیان

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قآنی نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی افواج کا مقدر ہے کہ وہ خطے سے فرار ہو جائیں۔

جنرل قآنی نے خصوصی طور پر امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کے کمانڈر کی بھی تنقید کی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انہیں فوری طور پر برطرف کرنا چاہیے۔ ان کے بقول، کمانڈر جیرالڈ فورڈ نے یمنی مجاہدین اور عوام کی ثابت قدمی کے خوف سے آبنائے باب المندب سے گزرنے کی ہمت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈر جیرالڈ فورڈ دو ہفتے کی آوارہ گردی کے بعد من گھڑت کہانی بنا کر بحیرہ احمر سے فرار ہوگیا، جو امریکی افواج کی ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔

جنرل قآنی نے اس موقع پر واضح کیا کہ خطے میں ایرانی پاسداران انقلاب اپنی حکمت عملی کے مطابق مستحکم موجودگی برقرار رکھیں گے اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں