کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے۔
اس سلسلےکےاثرات 6اپریل کو سندھ میں بارش کی صورت میں ظاہر ہوسکتے ہیں، اور کراچی میں بھی 6 اپریل کو بارش متوقع ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


