ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کر دی

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو شہید علی محمد نائینی کی جگہ ترجمان تعینات کیا گیا ہے، جو گزشتہ ماہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق حسین محبی کی تقرری کا باضابطہ حکم سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللّٰہ حاجی صادقی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء سے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ ان کی شہادت کے بعد یہ اہم ذمہ داری حسین محبی کو سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں