کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سندھ، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر ہونے سے مہنگائی میں 40 سے 50 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر عام شہریوں پر پڑے گا۔
اس موقع پر صدر کراچی راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی، آغا ارسلان، محمد علی بلوچ، فوزیہ صدیقی، جانشیر جونیجو اور ولید ہاشمی بھی موجود تھے۔
رہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بھاری بوجھ ڈالا جا رہا ہے، اور کراچی میں بارشوں کے بعد نظام کی ناکامی اور شہری مسائل بھی تشویش کا باعث ہیں۔
پی ٹی آئی سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔


