موبائل ایپ کے ذریعے سستا پیٹرول: طریقہ اور شرائط سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) حکومت پاکستان نے “موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026” کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جس کے تحت مستحق شہریوں کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ماہانہ 2,000 سے 5,000 روپے تک ریلیف ملے گا۔

سبسڈی حاصل کرنے کی شرائط:
درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔
موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔
شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہوں۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
اپنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجیں اور تصدیقی کوڈ حاصل کریں۔
حکومت جلد ہی “فیول سبسڈی ایپ 2026” لانچ کرے گی، جس کے ذریعے کیو آر کوڈ (QR Code) سسٹم کے تحت 12,000 سے زائد مخصوص پیٹرول پمپس سے سستا پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔
عوامی ہدایات:
رجسٹریشن کے لیے صرف آفیشل حکومتی ویب سائٹس اور کوڈز استعمال کریں۔
کسی بھی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات نہ شیئر کریں۔
کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں