موٹرسائیکل سوار سبسڈی: وزیرِ خزانہ کے مشیر کا اعلان، ہر سوار مستحق نہیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پٹرول کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہے کہ ہر صوبے میں کتنی موٹرسائیکلیں ہیں، اور صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ صرف مستحق افراد کو سبسڈی دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبسڈی کے اہل افراد ایپ کے ذریعے معلوم کیے جا سکتے ہیں، جبکہ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔

خرم شہزاد نے عالمی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کئی ممالک نے 80 فیصد تک بڑھا دی ہیں، جبکہ یو اے ای نے ڈیزل کی قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائی ہیں، مگر پاکستان میں حکومت نے پچھلے تین ہفتوں سے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں