30

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے مین بس اسٹاپ کے قریب فیضانِ میلاد والی گلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت عبدالولید ولد عبدالباری کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی گلی کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق بارش کے دوران علاقے میں بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار سے کرنٹ پھیل گیا، اور عبدالولید بدقسمتی سے اسی دوران وہاں سے گزرتے ہوئے کرنٹ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

شہریوں نے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہری علاقوں میں بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں