لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ پنجاب (S&GAD) نے مختلف ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور محکموں میں تعینات افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اہم تبادلوں اور تقرریوں میں شامل افسران یہ ہیں:
سلمان احمد – سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
رؤف احمد – فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
ساجد صفدر – راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
عابد حسین – ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
ذوالفقار احمد – گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
شاہد ندیم – ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
عبدالرزاق علی ڈوگر – LG&CD ڈیپارٹمنٹ
محمد عثمان اکرم – S&GAD
محمد قاسم – گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
حکومت کے مطابق یہ تبادلے افسران کی کارکردگی اور بہتر انتظامی امور کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔


