لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے کے بعد شہریوں کو روزمرہ سفر میں بڑی سہولت ملے گی۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس اور اسپیڈو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ گرین الیکٹرو بس میں بھی شہری بغیر ٹکٹ سفر کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کے لیے بھی ایک بڑا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا اور زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


