لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ سے ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر کے روٹس پر کرایوں میں 60 سے 70 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں تک گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ سے کراچی روٹ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر دو سے ڈھائی لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ سے لاہور کا کرایہ 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ روپے، کوئٹہ سے اسلام آباد کا کرایہ ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ روپے جبکہ ملتان اور فیصل آباد روٹس پر بھی کرایوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔


