41

اسلحہ کی نمائش اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ درخشاں پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب درخشاں اور ساحل پولیس نے فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران 09 گاڑیوں کو دفعہ 550 ض ف کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحویل میں لی گئی تمام گاڑیاں فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کی حامل تھیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش سے گریز کریں، اپنی گاڑیوں پر صرف اصل نمبر پلیٹ استعمال کریں اور ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں