بارشوں کے پیشِ نظر ایس بی سی اے کا خطرناک عمارتوں کے مکینوں کے لیے آگاہی اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (S.B.C.A) نے کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے اہم آگاہی جاری کی ہے۔ ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق انتہائی خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کی ہدایت پر افسران مختلف علاقوں میں اعلانات کر رہے ہیں اور شہریوں کو بارش کے دوران بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

ایس بی سی اے کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں احتیاطی تدابیر اور پیشگی خبرداری کے پیغامات پہنچا رہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ممکنہ بارشوں کے خطرات کے پیشِ نظر شہری اپنے جانی تحفظ کے لیے خطرناک عمارتوں سے فوری انخلاء کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں