کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں صرف دس منٹ کی بارش نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا اور سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی بے نقاب کر دی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ناقص میٹریل سے بننے والی سڑکیں بارش میں بہہ گئیں اور بلدیاتی ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہے۔ موسمیاتی الرٹ کے باوجود سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔
سردار عبدالرحیم کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، سکھر سمیت کئی شہر تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور حکومت صرف نوٹس لینے اور جھوٹے دعوؤں تک محدود رہی۔
انہوں نے زور دیا کہ عوام کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے، ورنہ اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں عوامی ردعمل شدت اختیار کر سکتا ہے۔


