31

ضلع ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز جاری، ایک مفرور ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع ساؤتھ میں ایس ایس پی مہزور علی کے احکامات پر روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔امشب تھانہ صدر کی حدود میں ہونے والے آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او صدر نے کی، جبکہ تھانہ صدر اور آرٹلری میدان کے ایس ایچ اوز نے اپنی نفری کے ہمراہ حصہ لیا اور فرائض انجام دیے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا اور ہوٹلز، دکانوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال تلاش ڈیوائسز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔

اس کارروائی کے دوران ایک مفرور ملزم کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ مشکوک حرکات پر ایک شخص کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا۔ گرفتار مفرور ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں