کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) معروف سیاسی خاندان کے رکن نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں مقیم تھے۔
مرحوم کی وفات سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے اور اہل خانہ کے مطابق تدفین کی کارروائی جلد انجام دی جائے گی۔


