24

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمرجنسی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میونسپل کمشنرنیوکراچی ٹاؤن عبدالجبار مہرکا بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔میو نسپل کمشنرکاصفائی ستھرائی اورنکاسی آب کےانتظامات کاجائزہ اس موقع پراسٹاف افسرمحمد علی،ایڈیشنل ڈائریکٹرسینی ٹیشن مشتاق خان،محکمہ انفارمیشن،ریسکیو،پارک،اورB&R کے افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔میونسپل کمشنر عبدالجبار مہرنے نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملےکوہدایت کی کہ صفائی اورنکاسی آب کےکام کوتیزکیاجائے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔میونسپل کمشنرعبدالجبار مہرنے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ بارش کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں