بی ایس-18 افسر وقاص علی خان معطل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) حکومتِ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک اہم انتظامی اقدام کرتے ہوئے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر وقاص علی خان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وقاص علی خان، جو اس وقت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات تھے، کو سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ معطل افسر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں، جب کہ ان کے خلاف شوکاز نوٹس بھی علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے کی کاپی چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں