خواتین کے محفوظ سفر کے لیے پنک ٹیکسی اور پنک اسکوٹی منصوبے، شرجیل میمن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹیکسیوں میں سفر کرنے والی خواتین کو اکثر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی مسئلے کے حل کے لیے پنک ٹیکسی متعارف کرائی جا رہی ہے، جسے خواتین ہی چلائیں گی اور اس میں سفر بھی صرف خواتین کریں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی پنک اسکوٹی منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک اسکوٹیز فراہم کر رہی ہے، جبکہ ملک کا کوئی اور صوبہ اس نوعیت کی سہولت فراہم نہیں کر رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 20 ہزار خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کر چکی ہیں، اور حکومت خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیونگ کی تربیت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔

سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں اور مستقبل میں مزید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی، جس سے ماحول دوست اور محفوظ ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں