13 سے 18 سال کے نوجوان اب انفرادی بینک اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل والیٹ کھول سکیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے بینکنگ قوانین میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت اب 13 سے 18 سال کے نوجوان اپنی مرضی سے انفرادی بینک اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل والیٹ کھول سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں میں مالی شعور اور ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔نوجوان اب اپنے پیسے کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹرانزیکشنز اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں حصہ لے سکیں گے۔اس کے علاوہ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے آسان اور شفاف بینکنگ سہولیات فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں