کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر ایک موبائل مارکیٹ، کمرشل پلازا اور ہاشو سینٹر کی مجموعی طور پر 200 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ نے کارروائی کے دوران تنبیہ کے باوجود سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والے دکان داروں کے خلاف اقدامات کیے۔ اسی طرح، اسسٹنٹ کمشنر عون عباس نے لانڈھی میں موبائل مارکیٹ سیل کی اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزا جویریہ اشرف نے طارق روڈ کے کمرشل پلازا کو سیل کیا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ کی کہ وہ دکانیں اور پلازے جو بار بار تنبیہ کے باوجود فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے، انہیں سیل کیا گیا ہے۔


