سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 117 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے۔ سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر خریداری میں احتیاط برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں