اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے بلنگ نظام میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو “صفر” یونٹ قرار دے دیا گیا ہے، اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر “ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک” نافذ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت اضافی پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ یعنی صارفین کے سولر سسٹم پر پیدا ہونے والی اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اب کسی مالی فائدے کے لیے شمار نہیں کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اضافی بجلی سسٹم پر شامل ہوگی، لیکن اس پر کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، تاکہ سولر سسٹم صارفین کے لیے بلنگ اور نیٹ میٹرنگ کے قوانین شفاف اور مؤثر رہیں۔


