جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ تنازع دوبارہ نہ شروع ہو

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس شرط کے ساتھ کہ اس تنازعے کو دوبارہ شروع نہ کیا جائے۔

صدر نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام جنگ کے دوران اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران صرف عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل اور جامع حل چاہتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی واضح کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے کچھ پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لیکن باضابطہ مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں