اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبوں کے ساتھ مل کر سبسڈی کے لیے مشترکہ فریم ورک تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں نمایاں فرق موجود ہے، جسے مرحلہ وار صارفین پر منتقل کرنے کا امکان ہے۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی کریں۔


