جعلی کلیمز کا انکشاف، عمارت کو گرانے کا فیصلہ موخر

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) گل پلازہ واقعے میں 59 افراد جاں بحق ہوئے، اور 56 افراد کے اہل خانہ کو کوائف کی تصدیق کے بعد امدادی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق کوئٹہ، جنوبی پنجاب اور کراچی سے ایک ایک کلیم مبینہ طور پر جعلی نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین افراد کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر جعلسازی کرتے ہوئے امداد کے لیے رجوع کیا، اور گل پلازہ میں کام کا ثبوت، دیگر بنیادی نوعیت کی دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

گل پلازہ کی تباہ حال عمارت کو گرانے کا فیصلہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے اور عمل درآمد تک موخر کر دیا گیا ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کے سبب عمارت کو فی الحال نہیں گرا یا جائے گا تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

حکام نے کہا ہے کہ جعلی کلیمز کی تحقیقات جاری ہیں اور اصل مستحق افراد کو ہی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں