اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا تعین کر لیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔معلومات کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ بدھ، 27 مئی 2026 کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حتمی تاریخ کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کریں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تاریخ کا انحصار چاند کی رویت پر ہوتا ہے، جس کے بعد اسلامی کیلنڈر کے مطابق قربانی کا دن طے کیا جاتا ہے۔


