لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے لاہور اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور میں کرپشن کے ایک بڑے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے 17 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ ETPB کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ETPB میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری سے ETPB کے 200 پلاٹس کی لیز کے بدلے 17 کروڑ روپے رشوت وصول کی۔
مزید تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے رشوت کی مد میں لاہور کینٹ میں 751 اسکوائر یارڈ کا پلاٹ بھی حاصل کیا، اور کرپشن چھپانے کے لیے جعلی سیل ڈیڈ کا سہارا لیا۔
ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کیس میں دیگر ملوث افراد کو بھی سامنے لایا جا سکے۔


