روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار، 29 افراد ہلاک

روس(ایچ آراین ڈبلیو)فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں حادثے کا شکار ہوا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے این 26 تھا، جس میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ تمام افراد حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد پائلٹ کا ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور طیارے کے ملبے کو تلاش کر لیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس میں حادثے کی ممکنہ وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں