ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے، امریکی وزیر جنگ

امریکہ(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، تاہم اگر ایران معاہدے پر نہ آیا تو جنگ شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔

وزیر جنگ نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور ایرانی اہداف کے حصول کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے، اور ایرانی نیوی، فضائیہ اور قیادت کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز ایران میں 200 مقامات پر حملے کیے گئے، ایرانی جانب سے بعض میزائل فائر کیے گئے جو امریکی فوج نے ناکارہ بنا دیے۔ وزیر جنگ نے انتباہ دیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے، اور امریکہ کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، جبکہ ایران کے لیے اختیارات محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور پائلٹ انتہائی مؤثر انداز میں اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں