امریکہ(ایچ آراین ڈبلیو)واشنگٹن میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر ہوائی جہاز اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے۔ حادثے کے نتیجے میں تمام 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔
امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکرانے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ شہریوں اور اہل خانہ کے لیے فوری امدادی اقدامات بھی جاری ہیں۔


