کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ منگھو پیر کی حدود نادرن بائی پاس خیبر کٹ کے قریب پولیس نے ایک مہران کار کو روکنے کی کوشش کی، جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے کانسٹیبل محمد عاقل (بیلٹ نمبر 52346) کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعہ کی تفصیلات:
زخمی کانسٹیبل محمد عاقل کو فوری طور پر پولیس کانسٹیبل جنید کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں زخمی کانسٹیبل کو مزید علاج کے لیے AO کلینک ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی نے ملزم کی معلومات حاصل کی ہیں تو فوری طور پر تھانے کو اطلاع دیں۔


