ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے 10 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے کو مزید 10 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے ان تجاویز کو یک طرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ زیادہ تر امریکی اور اسرائیلی مفادات کے مطابق ترتیب دی گئی ہیں۔ ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچائی گئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایران نے اپنا مؤقف بھی پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچایا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ تجاویز میں بنیادی تقاضوں کی کمی ہے اور موجودہ صورتحال میں باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں۔ حکام کے مطابق اس مرحلے پر براہ راست بات چیت کا کوئی عملی منصوبہ سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتکاری کا عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں