پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر تک فوری رسائی کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اور International Monetary Fund (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت 1 ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد یہ رقم جاری کی جائے گی۔ ای ایف ایف پروگرام کے اگلے جائزے کی منظوری ملنے پر پاکستان کو 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آر ایس ایف کے تحت مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 4.5 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت حاصل ہوسکتی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور معاشی استحکام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والا یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے اور اس سے مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں