ٹرمپ اور مودی کے درمیان ایران بحران پر فون کال، ایلون مسک کی غیر متوقع شرکت

واشنگٹن/نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ایران کے جاری بحران پر ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں غیر متوقع طور پر معروف ارب پتی ایلون مسک بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس کال میں کسی عام شہری کی شمولیت غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ اس نوعیت کی گفتگو میں عام طور پر صرف سرکاری حکام ہی شریک ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گفتگو کا مرکزی نکتہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور اس کے خطے و عالمی تجارت پر ممکنہ اثرات تھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں