اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو) شمالی اسرائیل کے شہر مارگالیوت کے میئر نے کہا کہ حزب اللہ کے حملوں سے شہر میں تباہی مچ گئی ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات ناکافی ہیں۔ میئر زار وقطار رو پڑے اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہو چکی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں۔
اسی طرح کریات شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ایک شہر صفہ ہستی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں، اور اگر صورتحال یہی رہی تو مزید لوگ شہر چھوڑ دیں گے۔
شہری حکومتی ناکامی اور حفاظتی اقدامات کی کمی پر شدید پریشان ہیں۔


