تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب بمباری کی گئی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اور سفیر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


