لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے غریب بچیوں کو ماہانہ 1000 روپے دینے کے پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس رقم کو اب اساتذہ کی بھرتی، امتحانی نظام اور دیگر تعلیمی ضروریات پر خرچ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی شعبے کی بہتری اور معیار کو بڑھایا جا سکے۔


