لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر مقامات کے فضائی کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کابتانا ہےکہ کراچی سے اسلام آباد لاہور کا یک طرفہ کرایہ 40 سے 50 ہزارروپے تک ہوگیا، جیٹ فیول کی قلت کے پیش نظر بھی ائیرلائنز نے کرائے بڑھا ئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچیسٹرکے ٹکٹ 3سے7 لاکھ روپےتک ہوگئے ہیں۔


