49

کیفے پیالہ ہوٹل کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی گرنے سے ڈرائیور شدید زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کیفے پیالہ ہوٹل کے سامنے گجر نالے کے قریب ایک گاڑی کھلے نالے میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نالے میں پھنس گئی گاڑی کو کرین کی مدد سے نکالا گیا۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نالہ طویل عرصے سے کھلا پڑا ہے اور پہلے بھی کئی بچے اس میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے نالے کو ڈھانپنے یا حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، جو حکام کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حادثے کے بعد شہری انتظامیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرے اور نالوں کو ڈھانپ کر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں