کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری دریا آباد گلی نمبر 4 میں زیرِ تعمیر عمارت کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زخمی کی شناخت 45 سالہ شکور کے نام سے ہوئی ہے۔
35


