اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین کا چوتھا مرحلہ 25 مارچ سے آغاز ہو گیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے جہاز داقِنگ نے مشق میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ کر پاک بحریہ کے پرتپاک استقبال کا حصہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 25 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران:
گن فائرنگ
مشترکہ گشت
میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز
ہاربر اور سمندری مرحلے کی سرگرمیاں
ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال اور نوجوان افسران کے لیے سیمینار
شامل ہوں گے۔
مشق کا مقصد پاک چین بحری تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔


