پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدرِ مملکت نے پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق، نمایاں خدمات اور بہادری کے اعتراف میں اہلکاروں کو درج ذیل اعزازات دیے جائیں گے:

11 ستارۂ بسالت
475 تمغۂ بسالت
130 امتیازی اسناد
378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز
23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)
100 ستارۂ امتیاز
136 تمغۂ امتیاز

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعزازات فوجی جوانوں اور افسران کی شجاعت، کارکردگی اور ملک کی خدمت میں نمایاں کردار کے اعتراف میں دیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں