چینی سفیر نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کو کسی ملک کے اندرونی قوانین کے تابع نہیں بنایا جا سکتا اور غیرفوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔ چین کی کوشش ہے کہ بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہ آئے اور ان کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں