اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزارتِ مذہبی امور نے پاکستان سے حج 2026 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل 2026 سے ہوگا جبکہ آخری پرواز 21 مئی 2026 کو اڑان بھرے گی۔
عازمینِ حج اپنی پرواز کی تفصیلات پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ حج پروازوں کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اعلانات اور پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کریں۔


