پاکستان ریلویز کا اعلان: 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلویز نے اطلاع دی ہے کہ 27 مارچ 2026 کو بلوچستان میں ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔ریلوے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ متبادل انتظامات قبل از سفر کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں