لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کے آغاز پر بے حد پرجوش ہیں، تاہم اس بار میچز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی فیصلے کے تحت شائقین کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ایس ایل 11 کے تمام میچز براہ راست جیو سوپر پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ ڈیجیٹل ناظرین کے لیے مائیکو ایپ کے ذریعے لائیو اسٹریمنگ بھی دستیاب ہوگی۔
شائقین کرکٹ گھروں میں رہتے ہوئے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔


