محکمہ سوئی گیس کا نیا گیس شیڈول جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ سوئی گیس نے صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مختلف اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔

محکمہ سوئی گیس کے اعلامیے کے مطابق گیس کی فراہمی درج ذیل اوقات میں کی جائے گی:

صبح: 5:00 بجے سے 9:00 بجے تک
دوپہر: 11:30 بجے سے 2:30 بجے تک
شام: 5:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک

محکمہ سوئی گیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیے گئے اوقات کے مطابق اپنی روزمرہ ضروریات کا پیشگی انتظام کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کے مطابق گیس کی منصفانہ تقسیم اور دباؤ برقرار رکھنے کے لیے یہ شیڈول مرتب کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں