اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ حکومتی وزراء بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لیا۔
اس دوران صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی وزرائے اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج شام ایوان صدر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی سے متعلق فیصلوں پر بھی صدر کو آگاہ کیا جائے گا۔


