عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ ہائی وے نےصوبےبھرکےتمام مینول ٹول پلازوں کوڈیجیٹل کرنےکا اہم فیصلہ کر لیا۔اس کا مقصد اوورچارجنگ اور کرپشن کا خاتمہ اور ٹول وصولی کے نظام میں شفافیت لانا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ہائی وے کے 41 ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے گا جبکہ کیش کولیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں